Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ کی حلیف جماعتوں سے مشاورت

امیت شاہ کی حلیف جماعتوں سے مشاورت

نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ بجٹ سشن سے قبل اپوزیشن کی تنقیدوں کے پیش نظر بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج اپنی حلیف جماعتوں سے مشاورت کی تاکہ ایوان میں بہتر تعاون اور اشتراک کو یقینی بنایا جاسکے ۔ علاوہ ازیں حلیف جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں سے بھی اتفاق کیا ہے ۔ امیت شاہ اکالی دل اور تلگودیشم قائدین سے کل منگل کو اور آئندہ دنوں میں دوسری حلیف جماعتوں کے قائدین سے بات چیت کرینگے ۔ آج وینکیا نائیڈو کی قیامگاہ پر منعقدہ اجلاس میں سکھبیر بادل ‘ چندرا بابو نائیڈو ‘ سشما سوراج اور راج ناتھ سنگھ نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT