Tuesday , June 27 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کی دولت کے انکشاف کا مودی کو شیو سینا کا چیلنج

امیت شاہ کی دولت کے انکشاف کا مودی کو شیو سینا کا چیلنج

ممبئی۔/16 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شیو سینا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ اور دیگر اعلیٰ سطحی پارٹی قائدین کی دولت کا برسرعام انکشاف کریں۔ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ پارٹی کو حاصل ہونے والا ایک ایک پیسہ پہلے ہی صدر پارٹی کی تحویل میں ہے۔ بی جے پی ٹھاکرے خاندان اور سینا کے دیگر قائدین کے کرپشن کے الزامات کی پرواہ نہیں کرتی۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا کو ثبوت پیش کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے شیوسینا کے قائد شیوسالے نے فڈنویس کو چیلنج کیا۔
کانگریس اور بایاں محاذ کا
اسمبلی میں احتجاج جاری
کلکتہ15فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن لیڈر عبد المنان کے ساتھ اسمبلی میں مارشل کے ذریعہ کارروائی اور اس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہونے کے خلاف آج بھی کانگریس کے ممبران نے اسمبلی احتجاج اور نعرہ بازی کی ۔بایاں محاذ کے ممبران بھی ان کے ساتھ اس میں شامل تھے ۔پوسٹر اور پلے کار ڈ ہاتھ میں لے کر بایاں محاذ اور کانگریس کے ممبران نے اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ہنگامہ آرائی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT