Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کی زہریلی تقریر کی شدید مذمت

امیت شاہ کی زہریلی تقریر کی شدید مذمت

تلنگانہ ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ، سید یوسف ہاشمی کا ردعمل
حیدرآباد /25 مئی ( راست ) صدر بی جے پی امیت شاہ کے حالیہ دورہ کے موقع پر ضلع نلگنڈہ میں جو زہریلی تقریر کی اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے الحاج سید یوسف ہاشمی سابق سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ بی جے پی کے صدر نے پولیس ایکشن میں دو لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کا جو قتل عام ہوا اس پر کوئی افسوس ظاہر نہیں کیا بلکہ حکومت نظام جو ہندو مسلم کو اپنی دو آنکھیں سمجھتی تھی اس پر تنقید کے ذریعہ نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ انڈین یونین میں حیدرآباد رکن کے انضمام کے بعد بھی پنڈت جواہر لال نہرو اور پنڈت ولبھ بھائی پٹیل نے نواب عثمان علی خان بہادر والی ، ریاست کو راج پر مکھ کے عہدہ پر برقرار رکھ کر اعزاز سے نوازا تھا ۔ بی جے پی نے گجرات کے بھیانک فساد کے ذریعہ وہاں جو حکومت کی اسی کا اعادہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ہندو مسلم تفریق کے ذریعہ کرنا چاہتی ہے تاکہ نفرد کی بنیاد پر ہندو ووٹ کو متحد کیا جاسکے۔ ریاست تلنگانہ ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے اور یہاں انہیں توڑنے اور ان میں نفرت کے پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT