Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کی کارروائی محض اوچھی شعبدہ بازی

امیت شاہ کی کارروائی محض اوچھی شعبدہ بازی

گھوڑوں کو چٹخنی لگانے کے بعد اصطبل بند کرنے کے مترادف: کانگریس
نئی دہلی۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ بیانات دینے والے بی جے پی قائدین کی اس پارٹی کے صدر امیت شاہ کی جانب سے سرزنش کو کانگریس نے آج مسترد کرتے ہوئے ان (امیت شاہ) کے اس عمل کو محض اوچھی شعبدہ بازی اور کھوکھلی رسمی کارروائی قرار دیا۔ کانگریس نے ادعا کیا کہ گھوڑے کو چٹخنی لگاکر باہر بھگانے کے بعد اصطبل کو اندر سے بند کردینے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ کانگریس کے ایک ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ ’’بے لگام گھوڑوں کو چٹخنی لگانے کے بعد اصطبل بند کرنے سے کیا حاصل ہوگا۔ یہ (امیت شاہ کی سرزنش) محض ایک کھوکھلی رسمی کارروائی اور اوچھی شعبدہ بازی ہے۔ انتشار پسند اور اشتعال انگیز بیانات اور کارروائیاں گزشتہ 18 ماہ سے بلاوقفہ جاری رہیں۔ چنانچہ 18 ماہ بعد امیت شاہ کو اب وقت ملا ہے کہ اپنے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو آداب و شائستگی کا درست دیا جائے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT