Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ کی یو پی کے بی جے پی قائدین سے ملاقات

امیت شاہ کی یو پی کے بی جے پی قائدین سے ملاقات

نئی دہلی۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج یو پی کے پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی میں شدت پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ سیاسی اعتبار سے یو پی ایک اہم ریاست ہے جہاں آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات مقرر ہیں ۔ پارٹی نے ابھی تک اپنے ریاستی صدر کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ اس عہدہ کیلئے مناسب شخص کا انتخاب بی جے پی کیلئے کافی مشکل کام بن گیا ہے ۔ امیت شاہ نے ریاستی اہم قائدین سے ملاقات کے دوران کئی مسائل بشمول صدر یو پی بی جے پی لکشمی کانت باجپائی جن کی میعاد وسط ڈسمبر میں ختم ہوچکی ہے اور اوم پرکاش ماتھر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ امیت شاہ کی پارٹی قائدین سے ملاقات آئندہ سال مقرر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کل پنجاب کے بی جے پی قائدین سے ملاقات کی تھی اور اترا کھنڈ و ہماچل پردیش قائدین سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT