Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کی 29 مئی کو حیدرآباد میں آمد

امیت شاہ کی 29 مئی کو حیدرآباد میں آمد

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ 29 مئی سے تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل این رام چندر راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ امیت شاہ 29 اور 30 مئی کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی بی جے پی ریاستی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ امیت شاہ تلنگانہ میں تمام سطحوں پر بی جے پی کو مستحکم کرنے سے متعلق پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ رام چندر راؤ نے بتایا کہ بی جے پی تلنگانہ کے تمام دیہاتوں میں 26 مئی سے 15 جون تک عوام سے رابطے کا پروگرام شروع کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT