Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / امیت شاہ کے بیٹے کا ’وائرنیوز‘کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہرجانہ

امیت شاہ کے بیٹے کا ’وائرنیوز‘کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہرجانہ

بی جے پی کی جانب سے صدر کی بھرپور مدافعت‘ تحقیقات کیلئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے فرزند جئے امیت شاہ اپنے خلاف ایک نیوز ویب سائیٹ ’’دی وائر‘‘ کی جانب سے اہانت آمیز مضمون کی اشاعت پر ہتک عزت اور 100 کروڑ روپئے کے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کریں گے۔ اس خبررساں ویب سائیٹ نے مبینہ طور پر جئے امیت شاہ پر اپنے والد کے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے کاروباری معاملتیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور یہ دعوی بھی کیا ہے کہ جئے کی کمپنیوں کے کاروبار میں2015-16 کے دوران بے پناہ اضافہ ہے ۔اصل اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس سنسنی خیز الزام کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم بی جے پی نے اپنے صدر کے بیٹے کے خلاف کاروبار معاملتوں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ (بی جے پی) اس مسئلہ کو ٹال نہیںرہی ہے بلکہ جارحانہ تیور اپناتے ہوئے اس کا سامنا کر رہی ہے ۔ جئے امیت شاہ اس ضمن میں ایک فوجداری مقدمہ کے علاوہ اپنی ہتک عزت پر 100 کروڑ روپئے کے ہرجانے کا دعوی کرتے ہوئے ایک سیول مقدمہ بھی دائر کریں گے ۔ بی جے پی لیڈر اور وزیر ریلوے پیوش گوئیل نے اس ضمن میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو یقین ہے کہ جئے امیت شاہ نے کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ گوئیل نے کہا کہ ہم اس مسئلہ سے گریز نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کے برخلاف جارحانہ تیور اختیار کر رہے ہیں ۔

گوئیل نے جئے امیت شاہ کا ایک بیان بھی جاری کیا جس میں بی جے پی کے صدر کے فرزند نے کہا ہے کہ وہ ’’دی وائر‘‘ نیوز ویب سائٹ نے اپنی نیوز اسٹوری میں دعوی کیا تھا کہ 2014 میں مودی حکومت کے برسراقتداراآنے کے بعد امیت شاہ کے بیٹے جئے کی کمپنی کے کاروبار میں 16000 گنا کا ناقابل یقین بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ جئے نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ اس مضمون میں صحیح الفکر افراد کے ذہنوں میں یہ تاثر پیدا کرتے ہوئے کہ میرا کاروبار صرف میرے والدکے سیاسی رتبہ کی بدولت کامیاب ہو رہا ہے ۔ میرے خلاف غلط ’ اہانت آمیز‘ اور رسوا کن مواد شامل کیا گیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس مضمون کی اشاعت کے بعد تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس دوران پیوش گوئیل نے امیت شاہ کے بیٹے کا بیان جاری کیا ہے ۔ اس مضمون میں شائع شدہ دیگر موضوعات کا جواب دیتے ہوئے گوئیل نے کہا کہ جئے امت شاہ نے غیر بینکنگ مالیاتی اداروں یا بغیر ٹنڈر کے قرض فراہم کنندگان جیسے کوآپریٹیو بینکوں سے خالص تجارتی شرائط پر جو قواعد کی تحت پابندی کے ساتھ قرض حاصل کیا تھا اور بینکوں پر ذریعہ معہ شرح سود ان قرضوں کو واپس بھی کیا ہے ۔ جئے امیت شاہ کے بیان میں یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اس مضمون کو اگر دوسروں نے شائع کیا تو ان کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ وزیر ریلوے گوئیل نے کہا کہ بی جے پی کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی ۔ اس قسم کی نیوز اسٹوری کے پس پردہ اصل مقصد امیت شاہ کو بدنام کرنا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT