Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ کے بیٹے کا ہتک عزت مقدمہ دائر

امیت شاہ کے بیٹے کا ہتک عزت مقدمہ دائر

نئی دہلی ۔9 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ نے آج ایک ہتک عزت مقدمہ خبررساں پورٹل ’دی وائیر‘ کے خلاف ایک خبر کی بنیاد پر دائر کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اُن کی کمپنی کا کاروبار بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد کئی گنا زیادہ ہوگیاہے ۔ ایک مضمون کی اشاعت کے بعد اہم اپوزیشن کانگریس نے بی جے پی کے قومی صدر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا ۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ایس کے گڑھوی نے عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا ۔ یہ معاملہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 202 کے تحت آتا ہے ، جس کے تحت تحقیقات کے نتیجہ میں جئے شاہ کی درخواست پر کارروائی کی کافی بنیادوں کا پتہ چلے گا۔ جئے شاہ نے گذارش کی ہے کہ اُنھیں بدنام کرنے والوں اور اُن کی شبیہ مسخ کرنے والوں کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ سالیسٹر جنرل جئے شاہ کی پیروی کریں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT