Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ کے بیٹے کی تائید کے سبب بی جے پی اعلیٰ اقدار سے محروم

امیت شاہ کے بیٹے کی تائید کے سبب بی جے پی اعلیٰ اقدار سے محروم

پیوش گوئل، جئے شاہ کے چارٹر اکاؤنٹنٹ نہیں بلکہ مرکزی وزیر ہیں : یشونت سنہا
پٹنہ ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے اپنی پارٹی کے صدر امیت شاہ کے بیٹے کی اس پارٹی کی جانب سے پرزور مدافعت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس (جئے شاہ کی تائید) سے پارٹی اپنے ان اعلیٰ اقدار سے محروم ہوگئی ہے جو گذشتہ کئی برسوں کی ممحنت سے حاصل ہوئے تھے۔ سابق وزیرفینانس سنہا نے جو مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے کٹر ناقد بن گئے ہیں، امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کے بزنس سے متعلق نیوز اسٹوری شائع کرنے والے نیوز ویب سائیٹ ’’دی وائر‘‘ کیخلاف ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ اور 100 کروڑ روپئے کا ہرجانہ دائر کئے جانے پر بھی اعتراض کیا۔ یشونت سنہا نے کہا کہ میڈیا کو کچلنے کی ایسی کوششوں سے گریز کیا جاسکتا تھا۔ سنہا نے بظاہر امیت شاہ کی تائید میں مرکزی وزیر پیوش گوئیل کے رول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یقینا میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایک مرکزی وزیر نے جس انداز میں جئے شاہ کی مدافعت کیلئے میدان میں چھلانگ لگائی ہے وہ غیرضروری اور نامناسب ہے۔ وہ (پیوش گوئل) جئے شاہ کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نہیں بلکہ ایک مرکزی وزیر ہیں‘‘۔ انہوں نے ’’ان انتہائی خصوصی حالات‘‘ پر بھی ذہنی تحفظات کا اظہار کیا جن کے تحت ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشارمہتا کو ’’دی وائر‘‘ کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمہ میں امیت شاہ کے بیٹے جئے کی وکالت کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان تمام حالات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ ’’غالباً ہم وہ تمام اعلیٰ اقدار کھوچکے ہیں جو ان تمام مہینوں اور برسوں میں بنائے تھے‘‘۔ تاہم انہوں نے اس دستوری کی سچائی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا جس میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں بی جے پی برسراقتدار آنے کے بعد جئے شاہ کی کمپنی کے کاروبار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
رشوت لینے کے الزام میں سائنس داں گرفتار
چندی گڑھ، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے سینٹرل واٹر رسارسیز ڈپارٹمنٹ کے ایک سائنس داں سنجے پانڈے کو گزشتہ رات کیبل کمپنی سے ڈیڑہ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ سی بی آئی نے رشوت دینے والے کیبل کمپنی کے ایک ملازم چند رپرکاش کو بھی حراست میں لے لیا ہے ا ور رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT