Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ پر ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار : صدر تلنگانہ بی جے پی لکشمن

امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ پر ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار : صدر تلنگانہ بی جے پی لکشمن

حیدرآباد۔ 25۔ مئی۔ ( یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ پر ان کو حاصل عوامی ردعمل پر ریاستی حکمران جماعت ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ پر گزشتہ روز تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے ریمارکس پر شدید اعتراض کیا اورمذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے عہدہ پررہنے والے شخص کو اس طرح کے ریمارکس زیب نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ہر اسکیم پر مرکز سے ریاست کو فنڈز مل رہے ہیں لیکن ان فنڈز کی رقومات دیہاتوں تک نہیں پہنچ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2019 تلنگانہ نشانہ کے حصول کے لئے ایک مرتبہ پھر امیت شاہ ستمبر میں ریاست کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کریں گے اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ۔ان کا یہ دورہ 6دن کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں پارٹی کومستحکم کرنے کے لئے امیت شاہ نے ریاست کادورہ کیا اور دیہاتیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ امیت شاہ کے دورہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کئی لوگ خراب زندگی گزار رہے ہیں۔ان کے لئے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔کئی مقامات پر دیہاتیوں کے لئے بیت الخلا کی سہولت بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے خواتین کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے ان کے لئے بیت الخلاوں کی تعمیر کی اسکیم شروع کی ہے ۔اس کے لئے ملک بھر میں کئی کروڑروپئے خرچ کئے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ ریاست کے ہر پروگرام اور اسکیم کے لئے مرکزی حکومت فنڈز فراہم کررہی ہے تاہم یہ فنڈز مناسب طورپر دیہاتیوں تک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔یہ بات امیت شاہ کے کہنے پرتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے امیت شاہ پر غیر ضروری نکتہ چینی کی ہے ۔قومی پارٹی کے قومی صدر کے خلاف ریمارکس کرنا مناسب نہیں ہے اور اس پر بی جے پی کو شدید اعتراض ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT