Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ کے مشن 2018 کے اہداف کا تعین

امیت شاہ کے مشن 2018 کے اہداف کا تعین

رائے پور، 09 جون (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے سال 2018 میںہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی چھتیس گڑھ یونٹ کے سامنے 65 سیٹوں کا ہدف رکھا ہے ۔ریاستی اسمبلی میں کل 90 سیٹیں ہیں۔اپنے تین روزہ چھتیس گڑھ کے دورے کے دوسرے دن مسٹر شاہ نے آج پارٹی کے 400 سے بھی زیادہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا – ہمیں اپنی پوری توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہوگی کہ کس طرح اپوزیشن کے مضبوط گڑھوں میں نقب لگاتے ہوئے ان کے ہاتھ سے 41 نشستیں چھین لی جائیں، اسی سے ہمارا مقصد پورا ہوگا اور ہم چوتھی بار اقتدار حاصل کر سکیں گے ۔اس دوران پارٹی کے ضلع اور صوبے کے لیڈروں کے علاوہ ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔مسٹر شاہ کا یہ دورہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور جیت کاخاکہ تیار کرنے کے مقصد سے بتایا جا رہا ہے ۔پارٹی سربراہ مسٹر شاہ نے اس دوران ‘کانگریس سے آزاد بھارت’ کے پارٹی کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اعلی رہنماؤں سے بات چیت کے ساتھ ان کی تجاویز بھی چا ہیئے ، جس سے انتخابات میں نہ صرف اکثریت پایا جا سکے ، بلکہ اقتدار مخالف لہر کو پچھاڑتے ہوئے ایک بار پھر حکومت بنائی جا سکے ۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بی جے پی میں بہتر مظاہرہ نہیں کرنے والے رہنماؤں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ، مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ تین ماہ بعد دوبارہ ریاست کا دورہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ تنظیمی ڈھانچے اور غریبوں اور محروم طبقات کے لئے چلائے جا رہے حکومتی منصوبوں کا ریاستی میں کیسے حالات ہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے دن مسٹر شاہ کی آر ایس ایس اور پارٹی کور گروپ کے رہنماؤں کے ساتھملاقات متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ ان کی ریاست کے دانشوروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT