Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ ۔ اویسی ملاقات نیوز پورٹل اور اوزا کو قانونی نوٹس

امیت شاہ ۔ اویسی ملاقات نیوز پورٹل اور اوزا کو قانونی نوٹس

حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) صدر بی جے پی امیت شاہ اور صدر مجلس اویسی ملاقات کے معاملے میں نیوز پورٹل ’’جنتا کا رپورٹر‘‘ سی ای او مسٹر رفعت جاوید اور بی جے پی کے مستعفی رکن اسمبلی یاتین اوزا کو اسد الدین اویسی نے قانونی نوٹس روانہ کی ہے۔ ان سے منسوبہ خبر سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے غیرمشروط معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ اندرون سات یوم ایسا نہ کئے جانے پر 50 کروڑ روپئے ہرجانہ کیلئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔ مسٹر جی اشوک ریڈی کی جانب سے روانہ کی گئی اس نوٹس میں کہا گیا کہ اس خبر کی وجہ سے اسد اویسی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT