Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / امیرقطر کو نریندر مودی کا مکتوب

امیرقطر کو نریندر مودی کا مکتوب

ڈاک ٹکٹس اور سکے روانہ، یوم یوگا کے انعقاد کی ستائش
دوبئی ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج امیر قطر کو ایک مکتوب کے ساتھ کچھ یادگاری ڈاک ٹکٹس اور سکے روانہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر منائے گئے یوم یوگا کے انعقاد کیلئے خلیجی ملک کے زبردست تعاون کی ستائش کی۔ ہندوستانی سفیر متعینہ قطر سنجیو اروڑہ نے وزیراعظم کا مکتوب وزیرخارجہ قطر خالد بن محمد العطیہ کے حوالے کیا تاکہ وہ اسے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالتہانی کی خدمت میں پیش کرسکیں۔ علاوہ ازیں کچھ ڈاک ٹکٹس اور سکے جو خصوصی طور پر 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر تیار کئے گئے تھے، امیر قطر کے حوالے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مسٹر عطیہ نے کہا کہ نریندر مودی کا مکتوب بعجلت ممکنہ امیرقطر کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے یہ تجویز پیش کئے جانے کہ 21 جون کو بطور بین الاقوامی یوم یوگا کے طور پر منایا جائے، اندرون تین ماہ تجویز کو منظور کرلیا اور 21 جون کو پہلا بین الاقوامی یوم یوگا انتہائی شان و شوکت سے منایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT