Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / امیرپیٹ کے ایک کامپلکس میں مہیب آگ

امیرپیٹ کے ایک کامپلکس میں مہیب آگ

حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر  (سیاست نیوز)   شہر کے مصروف ترین علاقے امیرپیٹ میں واقع مائتری ونم کامپلکس میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس عمارت میں واقع پوسٹ آفس بھی جلکر خاکسر ہوگیا جس میں کئی دستاویزات کو نقصان پہونچنے کی اطلاع ہے ۔ یہ واقعہ آج شام اس وقت پیش آیا جب مقامی عوام نے مائتری وانم سے نکلتے ہوئے دھنویں کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا ۔ جس پر ایس آر نگر پولیس جائے حادثہ پر پہونچکر شہر کے فائر انجن عملہ کو طلب کرلیا اور چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT