Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ کا 7 روزہ دورہ کٹک

امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ کا 7 روزہ دورہ کٹک

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( راست ) : محترم امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڈیشہ علاقہ اڈیشہ کے سات روزہ دورہ پر حیدرآباد سے کٹک کے لیے جنرل سکریٹری جناب ایم این بیگ زاہد کے ہمراہ روانہ ہوچکے ہیں۔ آپ اپنے کٹک کے دورہ کے موقع پر دفتر جماعت اسلامی علاقہ اڈیشہ میں تعمیری کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ معززین شہر و علماء کرام سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے ۔ وابستگان جماعت کے تنظیمی و تربیتی اجتماع کی نگرانی کریں گے اور میقاتی پروگرام کی تفہیم کرتے ہوئے اہداف کے حصول اور طئے کئے گئے پروگرامس کے انعقاد میں وابستگان جماعت کی رہنمائی کریں گے ۔ بھونیشور اور دیگر نئے مقامات برم بردہ ، پرمستی ، سٹلائیٹ ٹاور اور سونگڑا پر جماعتی رفقاء کے تعارفی و تربیتی اجتماعات کی نگرانی کریں گے ۔ آپ کی حیدرآباد واپسی 28 اگست کو متوقع ہے ۔ اس دورہ کے موقع پرناظم علاقہ اڈیشہ جناب محمود علی بھی آپ کے ہمراہ رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT