Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / امیر خسرو پارک کے ناجائز قبضوں کے انہدام کا حکم

امیر خسرو پارک کے ناجائز قبضوں کے انہدام کا حکم

پارک کی اصل حالت بحال کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت
نئی دہلی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج حکام کو ہدایت دی کہ وہ امیرخسرو پارک کے اندر تعمیر کردہ غیر قانونی عمارات کو منہدم کردیں اور یہاں پارک کی اصل حالت کو بحال کردیا جائے۔ ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بنچ کے کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس ریکھا پانی نے کہا کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی تعمیر کو بخشا نہیں جائے گا۔ قانون ہر ایک کے لیے یکساں ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہستی ہو ہمارے سامنے سب برابر ہیں۔ ہمارے حکم کی تعمیر ہونا چاہئے۔ دہلی کے ماسٹر پلان میں ہرچیز کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آیا یہ قبرستان ہو یا میدان یا مکانات تعمیر کیئے جائیں اس کے لیے ہر شہری کو قانون پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ قدیم تعمیرات کو صرف اس صورت میں محفوظ رکھا جاتا ہے جن کی تعمیر کے لیے قانون کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ماباقی ناجائز تعمیرات کو بہرحال گرادینا ہوگا۔ہم کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT