Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / امیر قطر شیخ تمیم سے امریکی وزیر دفاع کی دوحہ میں ملاقات

امیر قطر شیخ تمیم سے امریکی وزیر دفاع کی دوحہ میں ملاقات

DOHA, APR 22 :- Qatar's Emir Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani (R) welcomes U.S. Defense Secretary James Mattis (2nd L) and U.S. Ambassador to Qatar Dana Shell Smith (L) at his residence, the Sea Palace, in Doha, Qatar April 22, 2017. REUTERS-10R

داعش کے خلاف کارروائی اور شام کی صورتحال پر بات چیت
دوحہ ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ہفتے کے روز قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے ہیں جہاں انھوں نے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور شام میں جاری بحران سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع امیر قطر کے بعد اپنے قطری ہم منصب خالد بن العطیہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔ان کے درمیان داعش کے خلاف جنگ ،شام میں جاری بحران اور خطے میں ایران کے کردار ایسے موضوعات پر بات چیت متوقع تھی۔جیمز میٹس نے خطے میں ایران کے کردار کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والا قرار دیا ہے۔ قطر میں امریکا کا مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا فضائی اڈا ہے۔جیمز میٹس خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں۔اس سے پہلے انھوں نے سعودی عرب ،مصر اور اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور وہ اتوار کو جیبوتی جائیں گے۔ واضح رہے کہ جیمز میٹس نے 2003ء￿  میں عراق پر چڑھائی کے وقت امریکی فوج کی کمان کی تھی۔انھوں نے جمعے کو اسرائیل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں شام نے بعض کیمیائی ہتھیار اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں‘‘۔انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خبردار کیا تھا کہ وہ انھیں استعمال نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT