Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / امیر پیٹ کی نو منتخب ٹی آر ایس کارپوریٹر کے مکان میں سرقہ

امیر پیٹ کی نو منتخب ٹی آر ایس کارپوریٹر کے مکان میں سرقہ

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی کی نومنتخب امیرپیٹ ڈیویژن کی خاتون کارپوریٹر سیشو کماری کے مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سارقین نے آج صبح کارپوریٹر کے مکان میں داخل ہوکر وہاں موجود 4 تولے طلائی زیورات اور 20 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ ایس آر نگر پولیس میں نو منتخب کارپوریٹر ٹی آر ایس سیشو کماری نے شکایت درج کرائی جس پر پولیس ،کلوز ٹیم کے ہمراہ مقام واردات پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور بعدازاں اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروفِ تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT