Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / امین پور تالاب پٹن چیرو پر منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا

امین پور تالاب پٹن چیرو پر منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا

شجرکاری اسکیم کے افتتاح کے بعد وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا خطاب
میدک 6 ستمبر (این ایس ایس) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہاکہ ضلع میدک کے پٹن چیرو منڈل میں امین پور جھیل (پداچیرو) کو 3 کروڑ روپئے کے مصارف سے فروغ دیتے ہوئے اسے ایک منی ٹینک بنڈ بنایا جائے گا۔ پداچیرو میں منوہرا امین پور پروگرام کے تحت شجرکاری اسکیم کا افتتاح کرنے اور پودوں کی شجرکاری کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی نے کہاکہ یہ پروگرام 13 جھیلوں پر مشتمل امین پور لیک سسٹم کے تحفظ میں ایک بڑا قدم ہے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ مقامی افراد، عوامی نمائندے اور عہدیدار اس گاؤں کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے امین پور پداچیرو کو مضبوط بنانے کے لئے محنت کرنے والے ہر ایک شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ مقامی رکن اسمبلی مہی پال ریڈی نے اس تالاب کو فروغ دینے کے لئے 12 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا تھا۔ یہ کہتے ہوئے کہ امین پور تالاب میں نو اقسام کی مچھلیاں ہیں۔ ہریش راؤ نے کہاکہ گاؤں کے افراد، عہدیداروں اور عوامی نمائندوں تمام کی ذمہ داری ہے کہ اس تالاب کا تحفظ کریں۔ انھوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے بارش کے صاف پانی کا اس تالاب میں بہاؤ ہوسکے اور اسے مختلف کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پروٹیکشن فورس (TSSPF) نے حیدرآباد برڈنگ پالس اینڈ فرینڈس آف فلور اینڈ فانا کے ساتھ جھیلوں کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ ٹی ایس ایس پی ایف ڈائرکٹر جنرل تیج دیپ کور مینن نے کہاکہ کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی بیداری اور تعاون کے باعث ہم شجرکاری کے ساتھ حفاظتی اقدامات شروع کرپارہے ہیں۔ حالانکہ ان تالابوں کا مقصد آبپاشی اور پینے کا پانی حاصل کرنا تھا لیکن اربنائزیشن کی وجہ ڈومیسٹک سیویج کے باعث ان کا پانی آلودہ ہوگیا اور پینے کے قابل نہیں ہے۔ قبضوں کے علاوہ فیاکٹریز، ہاؤزنگ کالونیز، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے بائیو ڈائیورسٹی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

TOPPOPULARRECENT