Tuesday , April 25 2017
Home / سیاسیات / امیٹھی میں کل بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے امیت شاہ کا خطاب

امیٹھی میں کل بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے امیت شاہ کا خطاب

امیٹھی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ 16 فروری جمعرات کو امیٹھی میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی لیڈر کاشی تیواری نے کہاکہ یہ ریلی امیٹھی کے رام لیلا گراؤنڈ پر منعقد ہوگی جس میں اس ضلع کے تمام چار اسمبلی حلقوں امیٹھی، گوری گنج، جگدیش پور (محفوظ) اور تلوئی سے مقابلہ کرنے والے بی جے پی کے امیدوار بھی شرکت کریں گے۔ 2012 ء کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس ضلع سے ایک نشست بھی نہیں ملی تھی لیکن اس مرتبہ وہ تمام چار حلقوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ حلقہ اسمبلی امیٹھی سے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ کی علیحدہ شدہ بیوی گریما سنگھ بی جے پی کی امیدوار ہیں جو ڈاکٹر سنجے سنگھ کی موجودہ بیوی اور کانگریس کی امیدوار امیتا سنگھ کا سامنا کریں گی۔ امیٹھی کے اکثر حلقوں میں کانگریس، بی ایس پی اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان تین رخی مقابلہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT