Friday , July 28 2017
Home / دنیا / امیگریشن کا دہشت گردوں کے ہاتھوں استحصال روکنے ٹرمپ کا عہد

امیگریشن کا دہشت گردوں کے ہاتھوں استحصال روکنے ٹرمپ کا عہد

واشنگٹن 12 فروری(سیاست ڈاٹ کام)  صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے امیگریشن نظام کو غیر ملکی دہشت گردوں کے لیے ملک میں داخلے کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کے ساتھ کہ وہ دہشت گردوں، انتہاپسندوں اور خطرناک عناصر کا امریکہ میں داخلہ روکنے کے لیے تمام ضروری اور قانونی اقدامات جاری رکھیں گے کہا کہ ” ہم اپنے امیگریشن کے عمومی نظام کو اپنے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کہ دہشت گرد اور حقیقی معنوں میں برے لوگ اسے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرسکیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آنے والے کل میں ہم محفوظ ہوں گے ، ہمیں لازمی طور پر آج ٹھوس اقدامات کرنیہوں گے ”۔ڈونالڈ ٹرمپ کے یہ باتیں ایک ایسے موقع پر کہی ہیں جب ان کی انتظامیہ ایک بالکل نیا حکم جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی اپیلز کورٹ سات مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پرعارضی پابندی کے صدراتی حکم پر ماتحت عدالت کی معطلی کو متفقہ طور پر برقرار رکھتے ہوئے حکومت کی اپیل مسترد کر چکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT