Friday , August 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / انار میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں

انار میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں

ویسے تو قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ کررکھے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انار کو ایسا پھل قرار دیا ہے جس میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد ہیں۔ صحت کے حوالے سے انار وہ پھل ہے جس میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں۔ روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اِرد گرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے قدرتی اجزاء موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کرکے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو کئی فاضل مادوں کے اثرات سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا باقاعدہ استعمال نہ صرف پروسٹیٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو ختم بھی کرسکتا ہے۔ کھانے کے بعد انار کھانے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔ انار دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کرکے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ قدرت کا یہ انمول تحفہ جلد اور جگر کی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

TOPPOPULARRECENT