Thursday , July 20 2017
Home / سیاسیات / اناڈی ایم کے میں ششی کلا کے خلاف بغاوت

اناڈی ایم کے میں ششی کلا کے خلاف بغاوت

چینائی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ای کے پلینی سوامی کے خلاف چند ششی کلا کے وفادروں نے ان کے خلاف بغاوت کردی اور عہد کیا کہ پارٹی اور حکومت کو ان کے خاندان سے الگ کردیں گہ۔ حریف  و پنیر سیلوم کیمپ کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا ۔ پلینی سوامی کی زیرصدارت اجلاس میں کئی وزراء نے شرکتی کی ۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس ڈی جئے کمار نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی بنیادی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ حکومت اور پارٹی کو ٹی ٹی وی دھینا کرن اور ان کے خاندان سے دور رکھا جائے ۔ پنیر سیلوم کے حلیفوں نے انا ڈی ایم کے حریف گروپ کے ساتھ اتحاد کی باتیں کرنے کے ایک دن بعد یہ بغاوت پیش آئی ۔ پنیر سیلوم نے ششی کلا کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا ؤ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT