Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / اناڈی ایم کے کی برطرف ایم پی کو سپریم کورٹ سے راحت

اناڈی ایم کے کی برطرف ایم پی کو سپریم کورٹ سے راحت

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج انا ڈی ایم کے کی برطرف رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا ششی کلا پشپا کی گرفتاری سے راحت فراہم کی ہے۔ دو گھریلو ملازمین کی جانب سے داخل کردہ جنسی ہراسانی کیس میں پشپا کو گرفتار نہ کرنے کی 6 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرقیادت ایک بنچ نے کہا کہ ہائیکورٹ کو انا ڈی ایم کے سے خارج شدہ لیڈر کی درخواست قبل از وقت گرفتاری پر تیزی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ بنچ نے جو جسٹس اے ایم کھانوالکر اور ڈی وائی چندرچوڑ پر بھی مشتمل ہے، کہا کہ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کے احکام کے بعد کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنا فیصلہ جلد سے جلد کرنا چاہئے۔ سینئرایڈوکیٹ سدھارت لوتھرا نے پشپا کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ کہیں بھاگ نہیں جارہی ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کی رکن ہیں اور بعض ٹیکنیکل مسئلہ کی وجہ سے ہائیکورٹ ان سے عدالت کے سامنے حاضری کیلئے زور دے رہا ہے۔ لتھرا نے کہا کہ اگر پشپا ٹاملناڈو پہنچ گئیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT