Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اناڈی ایم کے گروپ کا انضمام ششی کلا سے غداری :دیناکرن

اناڈی ایم کے گروپ کا انضمام ششی کلا سے غداری :دیناکرن

چینائی ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی دیناکرن نے جس انداز میں اناڈی ایم کے کے دونوں گروپس کا انضمام عمل میں آیا ہے اسے پارٹی کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا سے غداری قرار دیا ۔ انھوں نے اس اچانک تبدیلی پر جس کے نتیجہ میں دونوں حریف گروپس کا انضمام عمل میں آیا ہے چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے او پنیراسلوم کو کل اپنا ڈپٹی مقرر کردیا، دیناکرن نے کل رات مسلسل ٹوئٹر پر تحریریں شائع کرتے ہوئے اس انتظام کی پائیداری کے بارے میں شک و شبہ ظاہر کیا ۔ انھوں نے کہاکہ یہ انضمام نہیں ہے ، یہ کوئی تجارتی مسئلہ نہیں ہے کہ اپنے مفادات اور عہدوں کی بھوک کے پیش نظر ایسا فیصلہ کروں جس سے عہدوں کا تحفظ ہوسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT