Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / انا ڈی ایم ارکان اسمبلی کی ریسارٹ سے واپسی کا آغاز

انا ڈی ایم ارکان اسمبلی کی ریسارٹ سے واپسی کا آغاز

چینائی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پارٹی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کی حمایت کرنے والے آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے ارکان اسمبلی آج اس ریسارٹ سے واپس ہونے شروع ہوگئے جہاں وہ گذشتہ آٹھ دن سے مقیم تھے ۔ ریاستی گورنر سی ایچ ودیا  ساگر راؤ کی جانب سے ششی کلا کے حامی و انا ڈی ایم کے مقننہ پارٹی لیڈر اے کے پانی سامی کو ریاست کے چیف منسٹر کا حلف دلائے جانے کے نتیجہ میں ارکان اسمبلی اس ریسارٹ سے واپس ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ایم تھمبی دورائی نے ریسارٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی یہاں سے واپس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اہم لڑائی جیتی ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا پارٹی کو اب بھی اندیشہ ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی او پنیرا سیلوم کی تائید کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی متحد ہیں اور وہ پانی سامی کی تائید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ ارکان اسمبلی یہاں 8 فبروری کو جمع ہونے شروع ہوگئے تھے کیونکہ اسی دن پلانی سامی نے ششی کلا کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا ۔ پنیرا سیلوم اور ان کے حامیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ارکان اسمبلی کو ان کی خواہش کے برخلاف یہاں محروس رکھا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT