Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / انا ڈی ایم کے کا انتخابی منشور ناقابل عمل

انا ڈی ایم کے کا انتخابی منشور ناقابل عمل

دیگر جماعتوں پر نقل کرنے کا الزام : کروناندھی
چینائی ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ حال ہی میں جاری کردہ حکمران انا ڈی ایم کے کا انتخابی منشور کسی اور جماعت کا چربہ ہے اور پارٹی کی جانب سے اندھا دھند مفت اسکیمات کی پیشکش عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے ۔ انا ڈی ایم کے انتخابی منشور کی اجرائی میں تاخیر پر ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوگی کہ انتخابی کے بعد بھی یہ اسکیمات برقرار رکھیں گے ۔ مسٹر کروناندھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ہم نے منشور جاری کردیا تھا ۔ لیکن انا ڈی ایم کے انتخابی منشور کی اجرائی میں غیر معمولی تاخیر کردی گئی ہے ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ منشور میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نقل کی گئی ہے ۔ انا ڈی ایم کے انتخابی منشور میں مفت اسکیمات کی پیشکش پر انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مفت موبائل فون ، 100 یونٹ برقی کی مفت سربراہی کا وعدہ ، نیک نیتی سے نہیں کیا گیا ہے ۔ بلکہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔ واضح رہے کہ ڈی ایم کے نے بھی سال 2006 کے اسمبلی انتخابات میں مفت کلر ٹی وی دینے کی پیشکش کر کے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اور اب 16 مئی کے انتخابات میں بھی مفت 3G/4G کنکشن کا وعدہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT