Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / انا ڈی ایم کے کے تمام عہدوں سے سینئر قائد کی علحدگی

انا ڈی ایم کے کے تمام عہدوں سے سینئر قائد کی علحدگی

چینائی۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی دیناکرن نے آج اعلان کیا کہ سینئر قائد اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ آر ویتی لنگم کو پارٹی کے تمام عہدوں سے علحدہ کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام چیف منسٹر کے پلنی سوامی کے وفادار ویتی لنگم کے اس اقدام کے ایک دن بعد منظرعام پر آیا جس میں کہا گیا تھا کہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ پارٹی کی قائد وی کے ششی کلا کو انا ڈی ایم کے کی صدر کے عہدہ سے برطرف کردیا جائے۔ویتی لنگم انا ڈی ایم کے تنجاور کے سکریٹری ہیں جنہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT