Monday , May 1 2017
Home / سیاسیات / انا ڈی ایم کے گروپوں کی طرف سے نئے انتخابی نشان داخل

انا ڈی ایم کے گروپوں کی طرف سے نئے انتخابی نشان داخل

نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انا ڈی ایم کے پارٹی کے حریف گروپوں نے آج نئے نام اور انتخابی نشان … ٹوپی اور برقی کھمبا… الیکشن کمیشن کو پیش کئے جبکہ ایک روز قبل کمیشن نے انھیں غیرمنقسم پارٹی کے ’’دو پتے‘‘ نشان کو ضمنی چناؤ کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ای سی نے ششی کلا کیمپ کی ’’ہیاٹ‘‘ کا نشان اسے الاٹ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ یہ گروپ اب آر کے نگر کا ضمنی چناؤ اے آئی اے ڈی ایم کے (امّا) کی حیثیت سے لڑے گا۔ او پنیرسیلوم کیمپ ’الیکٹرک پول‘ کا نشان استعمال کرے گا اور اسے اے آئی اے ڈی ایم کے (پوراچی تھلائیوی اما) کہا جائے گا۔ یہ ضمنی چناؤ سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا کی موت کے پیش نظر ضروری ہوا ہے، جو آر کے نگر سے منتخب ہوئی تھیں۔ او پی ایس کیمپ کے ای مدھوسدھنن نے آج آر کے نگر میں اپنی نامزدگی داخل کی۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT