Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / انا ہزارے کو یوم جمہوریہ پر ہلاک کردینے کی دھمکی

انا ہزارے کو یوم جمہوریہ پر ہلاک کردینے کی دھمکی

پونے ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انا ہزارے کو ایک گمنام خط موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ سماجی جہدکار کو 26 جنوری کو ہلاک کردیں گے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ ایک سینئر پولیس عہدہ دار نے بتایا کہ خط بھیجنے والے نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ رشوت ستانی کے مخالف مہم جو نے کافی دولت اکٹھا کرلی ہے اور انا ہزارے سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے (مکتوب بھیجنے والے کو) اپنا وارث ہونے کا اعلان کریں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج دیشمکھ نے کہا کہ ہاتھ کی تحریر والا خط لگ بھگ چار یوم قبل انا ہزارے کے دفتر کو ارسال کیا گیا، جو ضلع احمدنگر میں اُن کے آبائی گاؤں رالیگن سدھی میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT