Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / انتخابات میں کالا دھن کا پتہ چلانے انٹلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت

انتخابات میں کالا دھن کا پتہ چلانے انٹلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت

نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے ایسے وقت جبکہ 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں، انٹلی جنس ایجنسیوں سے خواہش کی ہے کہ وہ انتخابی مہم میں کالا دھن کے استعمال کا پتہ چلائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کی زیرقیادت انتخابات کو آزادانہ و غیر جانبدارانہ بنانے کے مقصد سے ایک اجلاس میں مختلف ایجنسیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی گئی۔ آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے کل کہا تھا کہ عوام کے ہاتھوں میں اس وقت 60 ہزار کروڑ روپئے سے زائد ایسی دولت ہے جس کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے کیوں کہ یہ عام رقم نہیں ہے۔ الیکشن انٹلی جنس سے متعلق محکمہ جاتی کمیٹی کے اجلاس میں ریونیو سکریٹری کے علاوہ سی وی ڈی ٹی اور فینانشیل انٹلی جنس یونٹ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیدار بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT