Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انتخابات کی سرکاری فنڈنگ کی حمایت ‘ ٹی آر ایس ایم پی جتیندر ریڈی

انتخابات کی سرکاری فنڈنگ کی حمایت ‘ ٹی آر ایس ایم پی جتیندر ریڈی

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) برسر اقتدار ٹی آر ایس نے انتخابات کی سرکاری فنڈنگ کی حمایت کی ہے اور کہا کہ جیسے ہی انتخابی نظام پاک ہوجائے سیاسی جماعتوں کو آر ٹی آئی کے دائرہ کار میں لایا جانا چاہئے ۔ لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے فلور لیڈر جتیندر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی انتخابات کی سرکاری فنڈنگ کی حمایت کی ہے جب انہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی سے بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجہ میں یقینی طور پر انتخابی اخراجات میں کمی واقع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے اصلاحات نافذ کئے جا رہے ہیں اور وہ بھی ایسا کہہ رہے ہیں کہ جو امیدوار حد سے زیادہ رقومات خرچ کرینگے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں جو لوگ پیسے حاصل کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT