Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انتخابی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے ایپ تیار

انتخابی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے ایپ تیار

ایپ پر رائے دہندوں کی تفصیلات ،آئی ٹی پروفیشنلس کا کارنامہ
حیدرآباد ۔ 16 جنوری (آئی این این) حیدرآباد کے آئی ٹی پروفیشنلس کے ایک گروپ نے ایپ ترتیب دیا ہے جو گریٹر حیدرآباد میں غرباء کی مدد کیلئے سیاستدانوں کو متحرک کرے گا۔ موبائیل ایپ ’’میرالیڈر‘‘ ڈیولپ کیا گیا ہے جو انتخابی امیدواروں کو مؤثر طور پر ان کا انتخاب لڑنے میں مدد دے گا۔ ایپ پر تمام 150 جی ایچ ایم سی وارڈس کی فہرست شامل ہیں، جس میں عمر، مذہب اور دیگر پیمانہ جات کی زمرہ بندی کی جاسکتی ہے۔ انتخابی امیدواروں کا اجمالی جائزہ (پروفائیل) منشور، مہم کا کیلینڈر اور ویڈیوز پر ایپ سے مربوط ہیں۔ یہ تفصیلات سید خالد نامی ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں نے بنائیں، جنہوں نے شکور احمد سی ای او، وی ۔ امپاور، آئی این سی کے تعاون سے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے جو www.myghmc.com ویب سائیٹ چلاتے ہیں۔ خالد کے مطابق ایپ رائے دہندوں کی مکمل عمر کے لحاظ سے زمرہ بندی فراہم کرے گا، جس سے انتخابی امیدواروں کو ہر زمرہ سے رجوع ہونے کیلئے منصوبہ میں آسانی ہوگی۔ یہ ایپ والینٹر مینجمنٹ کے ساتھ معاملت بھی کرتا ہے۔ اس کا مقصد انتخابی خرچ میں تخفیف لانا ہے۔ اکثر تمام امیدوار بڑی رقومات خرچ کردیتے ہیں۔ رائے دہندوں تک کئی امیدواروں کے منشور کے ساتھ پہنچنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی  ہے جس سے  آسانی سے مہم چلائی جاسکتی ہے۔ یہ سوشیل میڈیا کے تعاون سے فراہم کیا گیا ہے۔ ان بیولٹ گروپ چاٹ میں سکیور اور کئی ایک استعمال کنندوں کیلئے حد نہیں ہوگی۔ خالد نے کہا کہ تمام امیدوار انتخابی مہم کو بڑی محنت سے چلاتے ہیں۔ اس دوران انہیں کئی مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کے بجٹ کے لحاظ سے  انہیں والینٹرس کو ہائر کرنا، پارٹی مواد کی اشاعت کے علاوہ طعام، ٹرانسپورٹ اور دیگر سرگرمیوں پر کافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ تمام دشواریوں کا حل مل جائے گا اور کامیاب مہم چلائی جاسکتی ہے۔ اس ایپ کے حصول کیلئے انتخابی امیدواروں کو برائے نام رقم 15,000 روپئے ادا کرنی ہوگی جبکہ ساری رقم واپس کردی جائے گی اگرچہ امیدوار آئندہ ایک برس میں 30 گھنٹوں کی کمیونٹی سرویس انجام دے۔ اس ایپ کے حصول میں دلچسپی رکھنے والوں کو www.myghmc.com پر رجسٹر کرنا ہوگا یا ویب سائیٹ میں دی گئی تفصیل کے مطابق ربط کیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT