Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / انتخابی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کی تردید

انتخابی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کی تردید

حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون نے مجلس بچاؤ تحریک کی جانب سے انتخابی بدعنوانیوں میں ان کے رول کی آج وضاحت کی ۔ صحافتی بیان میں ڈی سی پی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں انہوں نے کسی پارٹی کی طرف داری نہیں کی بلکہ ان کا غیرجانبدارانہ رول رہا ہے ۔ حلقہ اعظم پورہ میں کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ان کے 200 پولیس ملازمین کے ہمراہ داخل ہونے کی وضاحت کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کے دن لا اینڈ آرڈر کی برقراری پر انہوں نے اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے تھے اور دبیر پورہ کے ایک روڈی شیٹر ارشد کو احتیاطی گرفتاری کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ انتخابات کے دن مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار کا موبائیل فون نہیں چھینا گیا اور یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں یہ بھی بتایا ہے کہ گوداوری کھنی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر وشنو واریئر کو حلقہ اعظم پورہ کا انچارج بنایا گیا تھا اور ان کی نگرانی میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے ساؤتھ زون پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مسٹر شبیر علی کے حملے کیس میں گرفتار ملزمین کو ان کے دفتر میں بریانی نہیں کھلائی گئی بلکہ میڈیا کے روبرو پیش کرنے کے بعد انہیں میرچوک پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ ساؤتھ زون پولیس نے انتخابات کے دن غیرجانبدارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT