Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / انتخابی ریاستوں میں کوئی چہرہ پیش کرنا ضروری ‘ سندھیا

انتخابی ریاستوں میں کوئی چہرہ پیش کرنا ضروری ‘ سندھیا

بھوپال 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج کہا کہ پارٹی کیلئے ضروری ہے کہ جن ریاستوں میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں وہاں کوئی چہرہ پیش کیا جائے تاکہ انتخابات سے قبل وہاں تنظیم و پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور وہ یہ مانتے ہیں کہ کسی چہرہ کو پیش کرنا موجودہ سیاسی صورتحال میں ضروری ہے ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صرف ایک چہرہ ۔ ہمیں تنظیم کو بھی مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جیوتر آدتیہ سندھیا کو مدھیہ پردیش میں پارٹی کا وزارت اعلی امیدوار بھی سمجھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ایک شخص کو قیادت سونپنے کی ضرورت ہے جس کے پاس ہر ایک کو نئے جوش و جذبہ سے ‘ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہو۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا جس طرح پنجاب میں امریندر سنگھ کو وزارت اعلی امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا تھا کیا اسی طرح مدھیہ پردیش میں بھی کسی کو پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ آئندہ سال مدھیہ پردیش ‘ گجرات ‘ کرناٹک و ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT