Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / انتخابی منشوروں پر امتناع کیلئے عرضی قبول

انتخابی منشوروں پر امتناع کیلئے عرضی قبول

احمدآباد 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج فیصلہ کیاکہ الیکشن کمیشن کو ایسی ہدایت دینی کی استدعا کرنے والی اُس عرضی کی سماعت کی جائے جس نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی منشور جاری کرنے سے روکنے اور ماقبل چناؤ کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر اُنھیں ماخوذ کرنے پر زور دیا ہے۔ چیف جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس پی ایم پنچولی کی بنچ نے اِس عرضی پر جلد ہی سماعت کا فیصلہ کیا جبکہ درخواست گذار جیش شاہ (کانگریس ورکر) نے قبل ازیں عدالت کے حکمنامے کے مطابق ایک اعتراض کو حذف کردیا ہے۔ سیوا ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی جیش شاہ نے کہاکہ اُنھوں نے اِس معاملہ میں عدالت کی مداخلت چاہی ہے کیوں کہ متعلقہ حکام نے سیاسی جماعتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو اپنے انتخابی منشوروں میں بلند بانگ دعوے کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ منشور کاغذ کے ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں ہوتے اور اِن کی اشاعت پر کوئی جوابدہی کا احساس نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT