Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی غنڈہ گردی

انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی غنڈہ گردی

بارک پورہ۔ 20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کے نتائج کے اندرون چند گھنٹے ترنمول کانگریس کے تقریباً 30 حامیوں نے 4پولیس ملازمین کو زخمی کیا اور ایک پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی۔ ضلع شمالی 24پرگنہ کے واقعہ میں 11افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کمشنر پولیس نیراگ کمار سنگھ نے بتایا کہ کل شب ہجوم کی سنگباری میں نیوبارک پورہ پولیس اسٹیشن کی املاک اور پولیس ملازمین کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور اس حملہ میں 4اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر، ایک اے ایس آئی اور 2کانسٹبلس شامل ہیں جنہیں ابتدائی علاج کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ حملہ کے سلسلہ میں 11افراد بشمول ٹی ایم سی بلاک صدر سکھین مجمدار اور مقامی کونسل منوج سرکار کو گرفتار کیس درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT