Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / انتخابی وعدوں پر پارٹیوں کو جوابدہ ہونا چاہئے

انتخابی وعدوں پر پارٹیوں کو جوابدہ ہونا چاہئے

نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کھیہر نے آج کہاکہ انتخابی وعدے عام طور پر یوں ہی رہ جاتے ہیں اور پورے نہیں ہوتے۔ نیز انتخابی منشور محض کاغذ کے ٹکڑے ثابت ہوتے ہیں جس کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضرور جوابدہ بنانا چاہئے۔ سی جے آئی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سمینار میں کہاکہ آج کل انتخابی منشور محض کاغذ کا ٹکڑا بن چکے ہیں اور یہ روش ٹھیک نہیں۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے سی جے آئی نے کہاکہ سیاسی پارٹیاں بڑی دیدہ دلیری سے بہانے بناتے ہیں کہ ارکان میں اتفاق رائے کا فقدان ہے۔ اِس لئے انتخابی وعدوں کی تکمیل نہیں ہوپائی۔ اُنھوں نے کہاکہ انتخابی منشور عامب شہریوں کی کمزور یادداشت کی نذر ہوجاتے ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔

 

مدھیہ پردیش کی دو اسمبلی نشستوں پر آج رائے دہی
بھوپال8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی دو اسمبلی سیٹوں بھنڈ ضلع کی اٹیر اور امریا ضلع کی باندھوگڑھ سیٹ پر ضمنی انتخاب کے تحت کل پولنگ ہوگی۔دونوں مقامات پر پولنگ شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کا بھی خاصا انتظام ہے۔ اٹیر میں اہم مقابلہ بی جے پی کے اروند بھدوریا اور کانگریس کے ہیمنت کٹارے کے درمیان اور باندھوگڑھ (اججا) میں بی جے پی کے شیونارائن سنگھ اور کانگریس کی ساویتری سنگھ کے درمیان ہے ۔ ان کے سمیت اٹیر میں کل 21 اور باندھوگڑھ میں پانچ امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے ۔اٹیر میں کل 288 اور باندھوگڑھ میں 264 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اٹیر میں کل ووٹروں کی تعداد دو لاکھ 10 ہزار 575اور باندھوگڑھ میں دو لاکھ 624 ہے۔ دونوں مقامات پر 13اپریل کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT