Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انتشار کے سبب مسلمانوں کو پستی

انتشار کے سبب مسلمانوں کو پستی

نارائن پیٹ /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج مسلمانوں میں مسلک کے نام پر انتشار فروغ پارہا ہے ۔ مسلمان دشمنان اسلام کے شکنجہ میں پھنتے جارہے ہیں ۔ اتحاد و اتفاق آج وقت کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر محمد عبدالمجید ناظم علاقہ جماعت اسلامی جنوبی تلنگانہ نے نارائن پیٹ میں جماعت اسلامی کے سہ ماہی کل یومی تزکیہ کیمپ برائے ارکان و کارکنان جماعت سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دین کا فہم حاصل کرنے کیلئے قرآن کو پڑھنا چاہئے ۔ مختلف تفاسیر کے ذریعہ قرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ قرآن کی بنیاد پر اجتماعیت کو سنوارنے کی ضرورت ہے ۔ خدا سے تعلق کا ذریعہ قرآن ہے ۔ قرآن قوموں کو سربلندی عطا فرماتا ہے ۔ قرآن سے ہمارا تعلق کمزور ہو رہا ہے ۔ جس کے سبب ہم پستی کی طرف جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں ۔ فروعی اختلافات کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے اجتماعی رشتہ کو استوار کریں ۔ ڈاکٹر مجید نے کہا کہ دین سراسر خیر خواہی کا نام ہے ۔ اپنے اندر اخوت و خیر خواہی ایثار ، ہمدردی ، خیر سگالی ، رواداری کو استوار کریں اور اسلام کا عملی نمونہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں ماڈل کا بڑا اہم رول ہوتا ہے ۔ بچوں کا اندر اچھے افکار اور اخلاق پیدا کریں ۔ ان کی گود ہی بچے کا پہلا مدرسہ ہے ۔ ایک خاتون پورے کنبہ کو تعلیم یافتہ اور باکردار بناسکتی ہے ۔ اس تزکیہ کیمپ میں ناظم ضلع محبوب نگر ، جناب احمد خان یوسف آئی امیر مقامی نارائن پیٹ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی امرائے مقامی گنڈ مال اوٹکور کے علاوہ مستقر نارائن پیٹ ، جاجاپور ، گنڈمال ، اوٹکور مکتھل اور آتماکور کے کارکنان و ارکان و متوسلین جماعت نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT