Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انتظار کی گھڑیاں ختم، خوش آمدید! مانسون 2016

انتظار کی گھڑیاں ختم، خوش آمدید! مانسون 2016

حیدرآباد 10 مئی (رتنا چوٹرانی) شدت سے مطلوب جنوب مغربی مانسون کی آمد کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہورہی ہیں اور ہندوستان اس سال مقررہ وقت سے قبل مانسون کی آمد کی تیاری کرچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش قیاسی کی ہے کہ مانسون 2016 ء یکم جون کو مقررہ تاریخ سے کچھ پہلے ہی پہونچ جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ مانسون 18 اور 20 مئی کے درمیان جزائر انڈامان و نکوبار سے ٹکرائے گا۔ بعدازاں 28 تا 30 جون کیرالا سے ٹکرائے گا جس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں تک پہونچ جائے گا۔ جس کی بنیاد پر یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ بشمول تلنگانہ و آندھراپردیش، جنوبی ہند کی ریاستوں میں جون کے پہلے ہفتہ میں مانسون پہونچ جائے گا۔ موسمی مخاتر کے النینو عنصر کے سبب گزشتہ دو سال مانسون کے دوران سارے ہندوستان میں ناکافی بارش ریکارڈ کی گئی تھی تھی لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ 2016 ء میں موسمی حدت سے متعلق النینو عنصر مائل  بہ انحطاط ہے اور جون کے وسط میں بے اثر ہوجائے گا جس کے ساتھ ہی سارے ملک میں اچھے موسمی حالات پیدا ہوں گے اور 2016 ء کا مانسون اچھی بارش کے ساتھ فائدہ بخش ثابت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT