انتقال

   

٭ جناب عثمان احمد ولد جناب دستگیر احمد مرحوم کا 2 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین مشیرآباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد مشیرآباد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9000225320 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید عارف الدین ولد جناب سید امیر الدین کا 3 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد اسلم، سکھ ولیج میں ادا کی جائے گی اور تدفین تاڑبن سکندرآباد قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند مسرس سید فصیح الدین( افروز) ، سید مسیح الدین ( فیروز) اور سید وصی الدین ( امروز ) کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686613827 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالنعیم فاروقی ولد جناب محمد عبدالقدوس ( خطیب ) کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 نومبر کو بعد نماز عشاء بڑی مسجد سلیم نگر میں ادا کی گئی اور تدفین پنچ محلہ گجراتی شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391939177 یا 9849081767 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ سیدہ بدرالنساء بیگم زوجہ حضرت بشیر الدین احمد قریشی مرحوم ساکن فلک نما کا بروز جمعرات 31 اکٹوبر کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ شریف قادری چمن میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد عصر مسجد مولی علی قادری چمن فلک نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 صاحبزادے اور 2 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے 9010894651 پر ربط کریں۔