Tuesday , October 17 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ایوب علی صابر ولد محبوب علی مرحوم ریٹائرڈ فائر ڈپارٹمنٹ کا 14 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ جن کی نماز جنازہ مسجد اشرفی گولکنڈہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ بغدادی پنشن پورہ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادیاں ہیں ۔ دیگر تفصیلات کے لیے مرحوم کے داماد جناب شیخ قدیر الدین اسسٹنٹ منیجر اسٹیٹ بنک آف انڈیا فون 9705003523 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج نواب محمد افتخار الدین خاں ولد کپتان نواب محمد محی الدین خاں مرحوم نبیرہ نواب محمد ولی الدولہ ( ولی الدین خاں ) نبیرہ نواب اقبال الدولہ سروقار العمرہ پائیگاہ ساکن وقار منزل رزاق گڑھ کا آج بعمر 84 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نور محمدی وقار نگر میں اداکی گئی تدفین مصری گنج احاطہ یحییٰ پاشاہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 دسمبر بعد نماز عصر مسجد نور محمدی بیگم پیٹ ، پرکاش نگر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885182163 ۔ 9346617412 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    ذاکر اہلبیت جناب ندا علی نوحہ خواں ابن ذاکر اہلبیت جناب محمود علی نوحہ خواں مرحوم کا 15 دسمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9550180223 ۔ 9963635705 پر ربط کریں۔۔
٭٭    جناب اقبال احمد شاہین ولد بشیر احمد سپرنٹنڈنٹ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ساکن شاہ گنج کا کل رات ایک بجے انتقال ہوگیا ۔ 15 دسمبر نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شاہ راجو قتالؒ میں انجام پائی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں ۔ فاتحہ سیوم 17 دسمبر مسجد چوک میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24411798 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT