Wednesday , August 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج محمد غوث قریشی مرحوم ساکن دبیر پورہ ولد جناب محمد احمد قریشی مرحوم کا 27 دسمبر اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد پیر پاشاہ صاحب قبلہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد یسین جنگ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 29 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد پیر پاشاہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9581766055 ۔ 8686302818 پر ربط کریں ۔۔
٭٭     ( تبارک نیوز ) : ممتاز فزیشین ڈاکٹر محمد طاہر علی صابری ساکن نواب صاحب کنٹہ کی اہلیہ محترمہ عفیہ محمدی کا آج بعمر 45 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کے فرزند کینڈا میں مقیم ہیں آمد کا انتظار ہے ۔ نماز جنازہ و تدفین سے متعلق تفصیلات فون نمبر 9848362730 ۔ 9440878666 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ سراج النساء بیگم زوجہ جناب سید ثنا اللہ ملتانی کا انتقال 24 دسمبر بروز جمعرات ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مولوی مطہر مرحوم مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحومہ ، گیت کار و سنگیت کار سید معین اللہ ملتانی کی بھاوج تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 8121240690 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    الحاج محمد عبدالعظیم ولد جناب محمد عبدالرحمن ( مرحوم ) موظف ڈپٹی ڈائرکٹر لوکل فنڈ اکاونٹس مقیم چنچل گوڑہ کا بعارضہ قلب بعمر 76 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دولہے خاں نواب میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد عباد اللہ شاہ صاحب چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز چہارشنبہ 30 دسمبر مسجد دولہے خاں نواب چنچل گوڑہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885272845 ۔ 8008891072 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج سید یوسف عثمان ولد جناب سید عثمان کا 26 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ میں ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محمدیہ یوسف گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977850885 ۔ 9399338593 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT