Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 10 جنوری (راست) سکریٹری اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ جناب سید عمر جلیل کے خسر جناب محمد شفیع الدین پروپرائٹر ویسٹرن انجینئرنگ کارپوریشن نامپلی فرزند جناب محمد عابد حسین مرحوم کا آج شام  انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 جنوری بروز پیر بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9347530786 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 10 جنوری (راست) نواب میر رضا علی خان ابن میر حسین علی خان ساکن پرانی حویلی کا 10 جنوری کی صبح خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین مقبرہ محتشم الملک جام باغ کالی قبر میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 12 جنوری بروز منگل کو 4 بجے شام دیوڑھی عنایت جنگ منڈی میر عالم میں مقرر ہے۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے۔ پسماندگان میں تین فرزندان پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات فون نمبر 8801736996 پر ربط کریں۔

جناب سید غوث الدین مغربی ولد جناب سید محمد مغربی موظف ہیلت آفیسر کنگ کوٹھی ہاسپٹل کا 10 جنوری کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے خانگی ہاسپٹل دبیرپورہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش میں بعد ظہر مولانا عبیدالرحمن اطہر نے پڑھائی جبکہ تدفین ملک دانا میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد ٹین میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9396283832 یا 9396730924 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT