Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد ثنا اللہ قریشی ولد جناب غوث محی الدین قریشی مرحوم اکاونٹ آفیسر ریٹائرڈ آندھرا پردیش ہاوزنگ بورڈ کا کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نلہ گٹہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9885277872 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالغفار ولد جناب ایم اے رحمن مرحوم کا برقی شاک سے بعمر 35 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری کو بعد عصر مسجد پیٹلہ برج پریڈ گراونڈ عقب ڈی سی پی ہیڈکوارٹر میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین برنجن کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مسجد پیٹلہ برج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون 9059743421 یا 9849494729 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ امتہ البتول بیگم زوجہ نواب میر نہال علی خاں مرحوم ( بنگن پلی ) و بنت نواب میر حسین علی خاں مرحوم ( خلف شمشیر جنگ دوم ) 4 ربیع الثانی کو انتقال کر گئی اور تدفین دائرہ میر محمد مومنؒ میں بعد نماز جمعہ انجام پائی ۔ ختم قرآن کریم و مجلس زیارت بروز یکشنبہ 6 ربیع الثانی کو صبح 10-30 بجے مرحومہ کے مکان دیوڑھی نواب وزارت جنگ مرحوم کوچہ مرغ خانہ منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مرحومہ کی عمر 87 سال تھی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان و تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885693123 ۔ 9052596601 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT