انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفار سعید آرکیٹکٹ ولد جناب عبدالمجید مرحوم کا بعمر 93 سال 11 دسمبر بروز چہارشنبہ 8 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 12 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9949116218 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب رؤف حسین جاوید ولد جناب نور الحسن مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 64 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اشرفی چھوٹا بازار ، قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن لنگر ہاوز میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7019572741 ۔ 6302899736 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید زین العابدین ولد جناب سید غوث مرحوم موظف ملازم پولیس ڈپارٹمنٹ کا بروز چہارشنبہ 11 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 12 دسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد اے بیاٹری لائن نزد ملے پلی آئی ٹی آئی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز جمعہ 13 دسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد اے بیاٹری لائن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893481886 ۔ 9849200960 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد حمید کا بعمر 46 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بلال ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین نارسنگی میں عمل میں آئی ۔ زیارت مسجد حضرت بلال ؓ میں 12 دسمبر کو بعد ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985506562 یا 7286059046 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ مظفر سلطانہ زوجہ جناب محمد عبدالرحمن مرحوم موظف ڈپٹی ڈائرکٹر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ متولیہ درگاہ حضرت شاہ محمد اسماعیل المعروف کملی والے شاہ ؒ کا مختصر علالت کے بعد 10 دسمبر کو 8 بجے صبح انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء بیرون دبیر پورہ میں نماز جنازہ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری جانشین کامل نے پڑھائی اور دعائے مغفرت کی ۔ فاتحہ سیوم 12 دسمبر جمعرات کو مسجد ہذا میں 4 بجے شام مقرر ہے ۔ پسماندگان میں برادران کے علاوہ محمد عابد محی الدین داماد اور مرحومہ کی بیٹی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505233418 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اگریکلچر ولد جناب غلام بی مرحوم کا بروز منگل 10 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد دھوبن میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 12 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد دھوبن دارالسلام روڈ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030898945 یا 9010751184 پر ربط کریں

٭٭ الحاج سید معزالدین قادری کریم نگری ولد جناب سید اسماعیل مرحوم کا بروز منگل 10 ڈسمبر کو 9 بجے شب قلب پر حملہ کے باعث بعمر 61 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صوران کریم نگر میں 11 ڈسمبر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان کریم نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد صوران کریم نگر میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے 9849841011یا 9908003526 پر ربط کریں ۔