انتقال

   

حیدرآباد۔25؍ڈسمبر ( راست ) جناب محمد جاوید خاں ولد محمد رحمن خاں کا انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ بعد نماز فجر مسجد برہنہ شاہ ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستا ن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم جمعرات 26ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد برہنہ شاہ ؒ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات 9292808284/ 6300742957 پر ربط کریں ۔

٭٭ مولوی عبدالرحیم سابقہ سی ایس آر سب رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ کا مختصر علالت کے بعد آج بعمر 86 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بارگاہ یوسفین میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت برہان الدین شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان بشمول محمد نوید احمد کانگریس لیڈر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد بارگاہ یوسفینؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392433329 یا 9246576496 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب ریاض الدین احمد موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا چہارشنبہ 25 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان روبرو دھوبن مسجد میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9032113613/ 8374104822 پر ربط پیدا کریں ۔

٭٭ جناب ابو مسعود غلام رسول ولد جناب ابو علیم غلام احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ فتح دروازہ 26 ڈسمبر بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703609011/ 8919336220 پر ربط کریں ۔