Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 اگست (پریس نوٹ) جناب عبداللہ بن عود ایم پی ٹی سی سرور نگر منڈل و سابق سرپنچ پہاڑی شریف کی والدہ محترمہ آمنہ بیگم اہلیہ جناب عمر بن عبداللہ (عود ولی) کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ مکان پہنچ کر پرسہ دینے والوں میں شریمتی سبیتا اندرا ریڈی سابق وزیرداخلہ، مسٹر مال ریڈی رنگاریڈی نے جناب عمر بن عبداللہ (عود ولی)، جناب عبداللہ بن عود، جناب حسن بن عود کو پرسہ دیا۔ پسماندگان میں تین دختر اور دو فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں پیر 10 اگست کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948883056 یا 9666992858 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد صادق حسین ولد الحاج محمد حسین مرحوم کا 8 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد محمدی بیرون فتح دروازہ تکیہ جمال بی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700111119 یا 9885979074 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT