انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید غوث پاشاہ ولد جناب سید قاسم مرحوم ساکن سبزی منڈی کا 2 جنوری کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت دو پہاڑ شاولی ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد قطب شاہی مصری گنج میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان و 4 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، سید اکبر پاشاہ عرف ابو کے والد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885582655 ۔ 6300836262 پر ربط کریں ۔۔

مولانا حافظ سید شاہ غفور الحقؒ کی صاحبزادی کا انتقال
٭٭ (راست) حضرت مولانا حافظ و قاری سید شاہ غفور الحقؒ سابق امام و خطیب جامع مسجد افضل گنج کی دوسری صاحبزادی محترمہ سیدہ عرفانہ بیگم زوجہ الحاج سید خواجہ احمد ہاشمی کا جمعرات کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد واحد النساء بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان شیخ فیض کی کمان یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری امام و خطیب جامع مسجد کی حقیقی بہن تھیں ۔ 6303976569 ، 9160164595