Thursday , September 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( فیکس ) : محترمہ زینب بانو اہلیہ جناب یعقوب شاہ میاں امین کالونی سعید آباد حال مقیم دوحہ قطر کا طویل علالت کے بعد 3 فروری کو قطر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر عبدالکریم عابد مرحوم کی والدہ اور حافظ محی الدین شاکر ( ناظم جماعت اسلامی ہند ، دوحہ قطر ) کی خوش دامن تھیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین دوحہ قطر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849043349 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    ڈاکٹر طاہرہ بانو ، سابقہ موظف پرنسپل نظامیہ طبی کالج چارمینار زوجہ جناب نذیر احمد خاں مرحوم ساکن بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، انجینئر منیب احمد خاں رکن جماعت اسلامی اور حزیب احمد خاں سینئیر سیول جج کی والدہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9030059280 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT